رجیجو نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی سائنس کی حالت اطمینان بخش نہیں ہے۔ چاہے یہ جسمانی تعلیم یا کھیل کے بارے میں ہو کھیلوں کی سائنس کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے مرکزی وزارت کھیل نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی میں قومی انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس سائنس کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور اس کی شاخیں ہر جگہ کھولی جائیں گی تاکہ اسپورٹس سائنس کے معاملے میں ملک مزید خود انحصار ہوسکے اور بہتر کام کرسکے۔
وزیر کھیل نے کہا کہ کمیونٹی کوچنگ کے ذریعے تندرستی کو بہتر بنانے پر زور دیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ملک میں کھیلوں کی فضا ہموارکرنے کے لیے کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اس میں، کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا مہم پروگرام کا ایک اہم حصہ ہے۔ کمیونٹی کوچنگ کے ذریعے تندرستی کو بہتر بنانے کے لیے ملک میں وسیع پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ وزارت کی جانب سے جسمانی تعلیم میں شامل لوگوں کے لیے آن لائن پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔
رجیجو نے پی ای ایف آئی کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب وہاں کے لوگوں کی جسمانی اور ذہنی بنیاد مضبوط ہو۔ اس پر اس ملک کی ترقی کا دارومدار ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کی طرف سے جسمانی تعلیم اور کھیل کو مستحکم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ وہ دو سمت ہیں جو لوگوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر آگے کرتی ہیں۔