دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے اور وہ ضروری خدمات دستیاب کرانے میں مصروف ہیں وہ 1031 نمبر پر فون کرکے ای پاس حاصل کرسکتے ہیں۔
کیجریوال نے ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں بدھ کو کہا کہ جن لوگوں کے پاس شناخت کارڈ نہیں ہے خواہ وہ سرکاری محکمہ میں کام کرتے ہوں یا پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرتے ہوں، دودھ و سبزی فروخت کرنے، منڈی میں کام والے، منڈی میں سبزی لے جانے والے کسان، ادویات کی دکان والے اور دوائیں بنانے والے وغیرہ ہیں۔ موٹے طورپر دودھ، سبزی، راشن کی دکان، روز مرہ کی ضرورتوں اور دواوں کی دکان ان پانچ چیزوں سے متعلقہ دکانیں، ٹرانسپورٹ کرنے کے نظام، ان کی پیداوار اور اسٹور کرنے کے نظام، تمام لازمی خدمات کے زمرہ میں آئیں گے۔ یہ تمام لازمی خدمات احسن طریقہ سے جاری رہیں اس کے لئے ان تمام لوگوں کو پاس کی ضرورت ہے۔ ان لازمی خدمات کی پیداوار، ٹرانسپورٹیشن، اسٹوریج اور دکانوں میں لگے تمام لوگوں کو دہلی حکومت پاس جاری کرے گی۔ جن لوگوں کے پاس شناختی کارڈ ہیں، وہ ا س کا استعمال کریں۔ جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں ان کے لئے ہم ای پاس کا نظام شروع کررہے ہیں۔