خفیہ معلومات پہچانے کے الزام میں گرفتار تین آزاد صحافیوں کو دہلی کی ایک عدالت نے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
ایڈوکیٹ آدیش اگر والا کے مطابق پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے ان تینوں کو 9.45 بجے عدالت میں پیش کیا ۔ جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔
14 ستمبر کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے 61 برس شرما کو گرفتار کیا تھا جو مبینہ طور پر چینی انٹلیجنس کے لیے کام کر رہے تھے۔
خفیہ معلومات پہچانے کے الزام میں تین آزار صحافی گرفتار پیتیم پورہ کے علاقے میں شرما کے گھر کی تلاشی کے دوران ایک لیپ ٹاپ، بھارتی دفاع سے متعلق کچھ خفیہ دستاویزات ضبط کی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں ڈی سی پی اسپیشل سیل سنجیو یادو نے کہا تھا کہ مذکورہ افراد کے پولیس ریمانڈ کے دوران کنگ اور اس کے نیپالی ساتھی شیر سنگھ عرف راج بوہرہ کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔
ڈی سی پی نے بتایا کہ ایک خفیہ ایجنسی سے ایک ان پٹ موصول ہوئی تھی کہ شرما کے غیر ملکی انٹلیجنس افسر سے روابط ہیں اور وہ قومی سلامتی اور غیر ملکی تعلقات کے بارے میں حساس معلومات پہنچانے کے لیے اپنے ہینڈلر سے موٹی رقوم وصول کررہے ہیں۔
تفتیش کے دوران راجیو شرما نے خفیہ اور حساس معلومات پہچانے کا انکشاف کیا اور چین کے شہر کنمنگ میں مقیم اپنے چینی ہینڈلرز مائیکل اور جارج کو بھی یہ بات مختلف ڈیجیٹل چینلز کے ذریعہ پہنچانے کا انکشاف کیا۔
پولیس نے بتایا کہ ماضی میں بھی شرما نے اپنے ہینڈلرز کو رپورٹس کی شکل میں متعدد دستاویزات پہچائے تھیں اور ان سے اچھی خاصی رقم وصول کی تھی۔