اردو

urdu

By

Published : Mar 8, 2020, 7:28 PM IST

ETV Bharat / state

عالمی یوم خواتین: قطب مینار میں خواتین کے لیے داخلہ مفت

محکمہ آثار قدیمہ کے اے ایس آئی ستیندر سنگھ نے بتایا کہ 'اتوار کے روز عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہم نے خواتین کو ٹکٹ میں چھوٹ دی۔ ہم خواتین کا احترام کرتے ہیں، اس لیے ہمارا مقصد ہے کہ آج ہم انہیں مفت ٹکٹ دیں۔ اس بابت صبح سے آنے والی خواتین کو ٹکٹ میں چھوٹ دی گئی۔'

قطب مینار میں خواتین کے لیے داخلہ مفت
قطب مینار میں خواتین کے لیے داخلہ مفت

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ملک کے دارالحکومت دہلی میں جگہ جگہ تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب محکمہ آثار قدیمہ نے قطب مینار میں خواتین کے لیے مفت ٹکٹ کا انتظام کیا ہے۔ ٹکٹ مفت ہونے سے خواتین میں کافی خوشی ہے۔ اس بابت ای ٹی وی بھارت نے خواتین سے بات چیت کی۔

دیکھیں ویڈیو

اہم بات یہ ہے کہ قطب مینار گھومنے آئے سیاحوں میں کئی خواتین شامل ہیں اور ایسے میں جب وہ ٹکٹ کاؤنٹر پر پہنچ رہی ہیں، تو انہیں معلوم ہو رہا ہے کہ انہیں ٹکٹ میں چھوٹ دی گئی ہے، تو اس بات سے وہ بہت پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ آج ہمیں لگ رہا ہے کہ ہماری بھی کافی اہمیت ہے۔

حکومت نے بھی کئی اہم قدم اٹھائے ہیں۔ اسلیے اس مفت ٹکٹ کی ہم ستائش کرتے ہیں۔ خواتین کے لیے حکموت اور افسر بہتر کام کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ہمیں اہمیت دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details