چنڈی گڑھ:پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل معاملے میں شامل دو شوٹرز پولیس انکاونٹر میں مارے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے جنرل ڈائریکٹر نے اس کی تصدیق کی ہے۔ امرتسر ضلع کے اٹاری گاؤں میں پاکستان کی سرحد سے متصل چیچا بھکنا گاؤں میں پولیس اور گینگسٹر کے درمیان تصادم ہوا۔ جس میں 3 پولیس اہلکار بھی زخمی اور دو گینگسٹر ہلاک ہوئے ہیں۔ اس واقعہ میں ایک مقامی شخص بھی زخمی ہوا ہے۔ Sidhu Moose Wala Murder Case
بتایا جا رہا ہے کہ جگروپ روپا اور منپریت سنگھ منو گلوکار سدھو موسے والا قتل معاملہ میں شامل تھے۔ پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو نے کہا کہ سدھو موسے والا قتل معاملے میں جو دو شوٹرز منو اور روپا فرار تھے، دونوں آج انکاؤنٹر میں مارے گئے ہیں۔ وہیں 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس نے موقع سے ایک اے کے 47 برآمد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک بیگ بھی ملا ہے، جس کی جانچ چل رہی ہے۔