اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہتھنی موت معاملہ: مرکز، 13ریاستوں کو سپریم کورٹ کا نوٹس - گزشہ ماہ کیرلا میں ایک ہتھنی

گزشہ ماہ کیرلا میں ایک ہتھنی کی بارود سے بھرا انناس کھانے سے موت ہو گئی تھی، جس کے بعد ملک بھر میں لوگوں نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔

hathni ki maut
hathni ki maut

By

Published : Jul 10, 2020, 5:04 PM IST

سپریم کورٹ نے کیرالہ کے پلکڈ میں حاملہ ہتھنی کی موت کے معاملہ میں مرکزی حکومت اور کیرالہ سمیت 13ریاستوں سے جمعہ کو جواب طلب کیا۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جج آر سبھاش ریڈی اور جج بی آر گوئی پر مشتمل بنچ نے شوبھم اوستھی کی عرضی پر ویڈیو کانفرنسنگ سے سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت، کیرالہ حکومت اور 12دیگر ریاستوں کو نوٹس جاری کئے۔

جواب دہندگان ریاستوں میں کیرالہ کے علاوہ، آندھراپردیش، آسام، چھتیس گڑھ، کرناٹک، جھارکھنڈ، میگھالیہ، ناگالینڈ، اوڈیشہ، تملناڈو، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال شامل ہیں۔

ایڈوکیٹ آن ریکارڈ وویک نارائن شرما کی طرف سے دائر عرضی میں عرضی گزاروں نے معاملہ کی جانچ عدالت کی نگرانی میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) یا خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے کرانے کی ہدایت دینے کی عدالت سے درخواست کی ہے.

گذشتہ ماہ کیرلا کے پلکڈ میں بارود سے بھرا انناس کھانے سے ایک ہتھنی کی موت ہو گئی تھی۔ دراصل انناس ہتھنی کے جسم میں پھٹ گیا تھا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔

اس حادثے کے بعد ملک بھر سے لوگوں نے ہتھنی کی موت پر غم و غصہ کا اظہار کیا، اس دوران سیاستدانوں نے ہتھنی کی موت کو سیاسی رنگ بھی دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details