نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار، ہریانہ، راجستھان اور آندھرا پردیش سمیت 15 ریاستوں میں اس سال جون اور اگست کے درمیان خالی ہونے والی راجیہ سبھا کی 57 سیٹوں کے لیے ووٹنگ 10 جون کو کرانے کا فیصلہ کیا۔ Elections for 57 Rajya Sabha seats on June 10
Rajya Sabha elections on June 10: ریاستوں کی 57 راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے 10 جون کو ووٹنگ - Rajya Sabha elections on June 10
الیکشن کمیشن نے 15 ریاستوں میں رواں برس جون اور اگست کے درمیان خالی ہونے والی راجیہ سبھا کی 57 سیٹوں پر10 جون کو ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ Elections for 57 Rajya Sabha seats on June 10
الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری شیڈول کے مطابق ان سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن 24 مئی کو جاری کیا جائے گا اور کاغذات نامزدگی 31 مئی تک داخل کیے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم جون کو ہوگی اور 3 جون تک نام واپس لیے جائیں گے۔ ان سیٹوں کے لیے ووٹنگ 10 جون کو صبح 09:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک کرایا جائے گا اور اسی دن شام 5 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ کمیشن نے کہا کہ ووٹنگ کا عمل 13 جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔
کمیشن کی پریس ریلیز کے مطابق آندھرا پردیش کی چار، تلنگانہ کی دو، چھتیس گڑھ کی دو، مدھیہ پردیش کی تین، تمل ناڈو کی چھ، کرناٹک کی چار، اڈیشہ کی تین، مہاراشٹر کی چھ ، پنجاب کی دو، راجستھان کی چار، اتر پردیش کی گیارہ، اتراکھنڈ کی ایک، بہار کی پانچ، جھارکھنڈ اور ہریانہ کی دو دو سیٹوں پر ووٹنگ کرائی جائے گئی۔ Elections for 57 Rajya Sabha seats on June 10
مزید پڑھیں:
کمیشن نے آج ہی کرناٹک قانون ساز کونسل کے گریجویٹ حلقہ کی دو سیٹوں اور ٹیچرس حلقہ کی دو سیٹوں کے انتخابی شیڈول کا بھی اعلان کیا۔ یہ چار سیٹیں 4 جولائی کو خالی ہو رہی ہیں۔
کمیشن ان چاروں سیٹوں کے لئے انتخابات کا نوٹیفکیشن 19 مئی کو جاری کرے گا اور اس کے لیے کاغذات نامزدگی 26 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 27 مئی تک ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مئی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق ان سیٹوں پر پولنگ 13 جون کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 15 جون کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان سیٹوں کے لیے انتخابی عمل 17 مئی تک مکمل کر لیا جائے گا۔
یواین آئی۔