دہلی اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی وقف بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہے جسے پُر کرنے کے لیے کافی وقت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ قوانین اور ضوابط کے مطابق 6 ماہ کے دوران ہی نئے چئیرمین کا انتخاب کر دیا جانا چاہیے، تاہم حکومت کی جانب سے اب 9 ماہ بعد دہلی وقف بورڈ کو چیئرمین ملنے کی امید ہے۔
دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب 19 اکتوبر کو - دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین
دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب محکمہ ریونیو کی جانب سے 19 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔امید کی جا رہی ہے کہ امانت اللہ خان ہی دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے لیے منتخب کیے جائیں گے اگر ایسا ہوتا ہے تو امانت اللہ خان تیسری دفعہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر فائز ہوں گے.
امید کی جا رہی ہے کہ امانت اللہ خان ہی دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے لیے منتخب کیے جائیں گے اگر ایسا ہوتا ہے تو امانت اللہ خان تیسری دفعہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر فائز ہوں گے۔
غور طلب ہے کہ اگست کے مہینے میں ہی محکمہ ریونیو نے ایم ایل اے زمرے کے انتخاب کا اعلان کیا تھا لیکن اسکروٹنی کے وقت عدالت میں دائر اپیل کی وجہ سے اسے پورا نہیں کیا گیا لیکن ستمبر کی 8 تاریخ کو ایس ڈی ایم آفس سے امانت اللہ خان کو ایم ایل اے زمرے میں منتخب کیے جانے کے بعد انہیں سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے،تاہم نوٹیفکیشن 7 اکتوبر کی شام کو آیا۔ ضابطہ کے مطابق نوٹیفکیشن کے بعد 7 دن کے اندر وقف بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب کیا جانا چاہیے لیکن محکمہ ریونیو 12 دن بعد 19 اکتوبر کو چیئرمین کو منتخب کرنے کا اعلان کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ محکمہ ریوینو کی جانب سے امانت اللہ خان کے خلاف بے ضابطگی کا الزام لگایا گیا تھا جس پر ان کے خلاف اسپیشل آڈٹ بھی کیا جا رہا ہے۔