اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنوب مشرقی دہلی کے ڈی سی پی چنمئے بسوال کو ہٹایا گیا - پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چنمئے بسوال

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر جنوب مشرقی دہلی کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چنمئے بسوال کو اتوار کو ہٹا دیا گیا۔

ڈی سی پی چنمئے بسوال
ڈی سی پی چنمئے بسوال

By

Published : Feb 2, 2020, 10:57 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:39 PM IST

الیکشن کمیشن نے شاہین باغ اور جامعہ کے واقعات کو دیکھتے ہوئے آج یہ فیصلہ کیا۔ بسوال کو فوری طور پر ہٹایا گیا ہے وہ اب وزارت داخلہ کو رپورٹ کریں گے۔

شاہین باغ میں فائرنگ کے واقعے کے سے ہی چنمئے وشال کافی سرخیوں میں تھے اس کے بعد ان کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور اب ان کی جگہ پر کمار گیانیش ڈی سی پی کا عہدہ سنبھالیں گے۔

پچھلے تین دنوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ میں فائرنگ کے بعد مذکورہ انتخابی پینل نے 2008کے آئی پی ایس افیسر بسوال کے تبادلہ کا 8فبروری کو منعقد ہونے والے دہلی اسمبلی الیکشن کے پیش نظر قدم اٹھایا ہے۔

ہفتہ کے روز ایک کپل گجر نامی شخص نے مظاہرین کو جگہ خالی کرنے کا انتباہ دینے کے بعد شاہین باغ علاقے میں تین روانڈ ہوا میں فائرنگ کی تھی۔

جمعرات کے روز ایک نابالغ لڑکے نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہے جامعہ کے طلبہ پر.315کی دیسی ساختہ پستول سے فائرنگ کردی’ اس وقت طلبہ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے راج گھاٹ تک مارچ نکالنے رہے تھے۔

اس فائرنگ میں شاداب نامی طالب علم شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details