الیکشن کمیشن نے 2 مئی کو انتخابی نتائج کے بعد کسی بھی طرح کے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس سے قبل پیر کے روز مدراس ہائی نے کورٹ نے کورونا کی دوسری لہر کے لئے الیکشن کمیشن کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
چیف جسٹس ایس بنرجی نے سماعت کے دوران کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے لئے الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ اگر الیکشن کمیشن کے عہدیداروں پر قتل کا الزام عائد کیا جائے تو یہ غلط نہیں ہوگا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگر تمام قسم کے پرو ٹوکول کی پابندی کے لئے ایک مضبوط منصوبہ پیش نہیں کیا گیا تو 2 مئی کو ہونے والے ووٹوں کی گنتی کو منسوخ کردیا جائے گا۔
معلوم ہوکہ کورونا قہر کے درمیان پانچ ریاستوں مغربی بنگال، کیرالہ، تمل ناڈو، آسام اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں انتخاب کا ایک مرحلہ ابھی باقی ہے۔
جس کے نتائج 2 مئ کو آنے والے ہیں۔ اس دوران کسی بھی طرح کے جشن پر الیکشن کمیشن نے پابندی عائد کردی ہے۔