اردو

urdu

ETV Bharat / state

اقلیتی کمیشن کی شکایت پر ٹھاکر اور ورما کے خلاف کاروائی کی گئی - اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر ان کے خلاف شکایت درج کی تھی ۔

الیکشن کمیشن نے دہلی اقلیتی کمیشن کے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کے خلاف پابندی عائد کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کی پرویس ٹھاکر پر پابندی عائد
الیکشن کمیشن نے کی پرویس ٹھاکر پر پابندی عائد

By

Published : Jan 29, 2020, 6:11 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:22 AM IST

دہلی میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سے مسلسل کچھ سیاسی رہنما اقلیتی طبقے کے خلاف زہرافشانی کر رہے ہیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر ان کے خلاف شکایت درج کی تھی ۔

بی جے پی رہنما پرویس ٹھاکر پر پابندی عائد۔ویڈیو

اس خط میں اقلیتی کمیشن نے بی جے پی کے رکنِ پارلیمان پرویش ورما اور مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے ذریعہ کیے گئے اشتعال انگیز بیانات کا ذکر کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کی پرویس ٹھاکر پر پابندی عائد

جس پر دہلی الیکشن کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کو دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران کسی بھی ریلی یا اجلاس میں خطاب کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کی پرویس ٹھاکر پر پابندی عائد

واضح رہے کہ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ایک تقریب کے دوران نعرے بازی کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'ملک کے غداروں کو گولی مارو سالوں کو' جب کے بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش ورما نے تقریب کے دوران کہا ہے کہ اگر بی جے پی اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو ایک ماہ کے اندر سرکاری زمین پر بنی تمام مساجد کو ہٹا دے گی۔ .

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:22 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details