اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایم مودی فلم کے بعد نمو ٹی وی پر بھی پابندی - لوک سبھا انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کی پولنگ جمعرات کے روز ہوگی۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کو یکے بعد دیگرے دو جھٹکے دیے ہیں۔

pm modi

By

Published : Apr 10, 2019, 6:38 PM IST


اس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی تشہیر کرنے والے نمو ٹی وی چینل کو بھی اس پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا جسے الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نریندر مودی کی سوانح حیات (بائیو پک) پر مبنی فلم کے لیے نافذ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آج ہی پی ایم مودی کی سوانح حیات پر مبنی فلم کی ریلیز پر روک لگا دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ حکم پی ایم مودی کی بائیو پک پر ہی نہیں بلکہ نمو ٹی وی پر بھی عائد ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈی ٹی ایچ خدمات مہیا کرانے والے ٹاٹا اسکائی نے حال ہی میں کہا تھا کہ نمو ٹی وی ایک ہندی نیوز سروس ہے جو قومی سیاست پر تازہ ترین بریکنگ نیوز مہیا کراتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details