اردو

urdu

ETV Bharat / state

By Elections in Five States انتخابی کمیشن نے پانچ ریاستوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا - پانچ ریاستوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان

الیکشن کمیشن نے ہفتے کو اوڈیشہ، راجستھان، بہار، اترپردیش اور چھتیس گڑھ میں پانچ اسمبلی اور ایک لوک سبھا حلقے میں پانچ دسمبر کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ Election Commission on By Elections

انتخابی کمیشن نے پانچ ریاستوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا
انتخابی کمیشن نے پانچ ریاستوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا

By

Published : Nov 5, 2022, 2:13 PM IST

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے ہفتے کو اوڈیشہ، راجستھان ،بہار،اترپردیش اور چھتیس گڑھ میں پانچ اسمبلی اور ایک لوک سبھا حلقے میں پانچ دسمبر کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اسمبلی ضمنی انتخابات پدم پور (اوڈیشہ)، سردار شہر (راجستھان)، کرہانی (بہار)، بھانو پرتاپ پور (چھتیس گڑھ) اور رام پور (اترپردیش ) میں ہوں گے جب کہ اسی مدت میں، مین پوری (اترپردیش)میں بھی ایک پارلیمانی سیٹ پر الیکشن ہوں گے۔ Election Commission on By Elections

انتخابی کمیشن نے بتایا کہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ دس نومبر اور پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 نومبر ہے۔ اسکروٹنی 18 نومبر کو ہوگی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 2 نومبر ہے۔ پینل نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی آٹھ دسمبر کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details