ایم ایس ایم ای ڈیولپمنٹ فورم اور لگھو ادھمی مورچہ کے چیئرمین رجنیش گوئینکا اپنی ٹیم کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنے ان کے ڈھابا پہنچے۔
کانتا پرساد نے کورونا کے دنوں کے مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کیا اور سیٹ بیک سے کم بیک کیا۔
انہوں نے خود اعتمادی اور جرات کے ساتھ سیلف روزگار کی مثال قائم کی ہے۔
یہاں تک کہ اس دور اور حالات میں بھی ان کی زندگی خوشگوار ہے اور ان کی زندہ دلی قابل رشک ہے۔
وہ نہ تو اپنے بچوں پر منحصر ہیں اور نہ ہی محتاج سننے میں آیا ہے کہ اب وہ سیلیبریٹی بن گئے ہیں اور ان کا کاروبار بھی عروج پر ہے۔اگر وہ چل رہا ہے تو بیٹے بھی ان کے پاس آرہے ہیں۔
رجنیش گوئینکا نے کہا کہ ایم ایس ایم ای فورم اور لگھو ادھمی مورچہ اس طرح ریہڑی پٹری والے اور چھوٹے کاروبار و خواتین کی مدد سے پہلے سے کررہے ہیں، اور اگر کسی کو ضرورت ہو تو ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔