اس کے والدین نے یو این آئی کو بتایا کہ محض آٹھ برس کی ایتاشہ نے دو ہفتوں کے دورنا ہی یہ آن لائن گیم بنا ڈالا ہے۔ مانو بھارتی انڈیا انٹرنیشنل اسکول کی اس طالبہ ’وائٹ ہیٹ جونیئر‘کے ذریعہ ’کوڈنگ‘ پر آن لائن سرٹی فکیٹ کورس بھی کررہی ہے۔ وائٹ ہیٹ جونیئر گوگل مائیکرو سافٹ انٹیل ڈسکوری اور امیزون کے سابق طلبا کے ذریعہ بنایا گیا ہے۔ یہ تقریباً ایک برس کا کورس ہے جس میں کئی سطحیں ہیں اور ہر سطح پر بچوں کو سرٹی فکیٹ بھی دیا جاتا ہے۔ باقی رینکنگ کے ساتھ سبھی آٹھ سطحون کو پورا کرنے کے بعد بچوں کو ’کوڈنگ ورلڈ‘ کے آن سائٹ تجربہ کے لئے سلی کان ویلی، امریکہ اور اسرو کے دورے پر جانے کا موقع بھی ملتا ہے۔
آٹھ سالہ ایتاشہ بنی دنیا کی سب سے کم عمر گیم ڈیولپر - game developer news
کورونا وائرس کے انفیکشن کے سبب ہوئے لاک ڈاؤن میں لوگ اپنے گھروں میں کئی طرح کے تخلیقی کام کررہے ہیں۔ دلی کی چوتھی جماعت کی ایک طالبہ ایتاشہ کماری نے تو اس دوران ایک آن لائن گیم ہی ڈیولپ کردیا ہے اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی دنیا کی سب سے چھوٹی سرٹی فائڈ گیم ڈیولپر بن گئی ہے۔ اس نے اپنے اس کام سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔
![آٹھ سالہ ایتاشہ بنی دنیا کی سب سے کم عمر گیم ڈیولپر ایتاشہ بنی دنیا کی سب سے کم عمر گیم ڈیولپر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7411759-183-7411759-1590850043464.jpg)
ایتاشہ بنی دنیا کی سب سے کم عمر گیم ڈیولپر
والدین کے مطابق صرف دو ہفتوں کے دوران ان کی بیٹی نے دو اسٹیج پوری کیں اور کوڈنگ کے ذریعہ مختلف کھیلوں کو تیار کیا اور کم سے کم وقت میں پروجیکٹ پورا کیا اور دنیا کی سب سے کم عمر سرٹی فائڈ گیم ڈیولپر کا خطاب حاصل کیا ہے۔