کورونا وائرس کی مہلک وبا کے باعث دہلی میں گزشتہ ایک ماہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت تمام مذہبی مقامات پر عوام کے داخلے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
ایسی صورتحال میں آج عید الفطر کی نماز تمام مساجد میں محض 20 مصلیوں کے ساتھ ہی ادا کی گئی۔ تمام بڑی مساجد کے باہر دہلی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز تعینات کی گئی تھی جو نمازیوں کے مساجد میں داخلے پر روک رہی تھیں۔
اسی لیے مساجد کے دروازے بھی اندر سے بند کرنے کے لیے پولیس نے ہدایت دی تھی اس کے بعد باہر سے کسی بھی شخص کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔
شاہی مسجد فتحپوری کے امام و خطیب مفتی مکرم نے بتایا کہ کورونا گائیڈ لائن کے تحت مسجد میں چند لوگوں نے نماز ادا کی گئی۔