اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیتاجی کی بہادری کو صدیوں تک یاد کیا جائے گا: امت شاہ - مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ ملک نیتاجی سبھاش چندر بوس کو بہت محبت سے یاد کرتا ہے اور ان کی بہادری اور ہمت کو صدیوں تک یاد کیا جائے گا۔

Efforts were made to erase Netaji Subhash Chandra Bose, says Amit Shah
نیتاجی کی بہادری کو صدیوں تک یاد کیا جائے گا: امت شاہ

By

Published : Feb 19, 2021, 7:38 PM IST

امت شاہ نے یہاں نیشنل لائبریری کولکاتا میں ’شورینجلی پروگرام‘ میں شہید مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو نیتاجی کے بارے میں ضرور پڑھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو نیتاجی کی زندگی اور ان کی جدوجہد کے بارے میں ضرور معلومات حاصل کرنی چاہئے۔

امت شاہ نے کانگریس کا نام لئے بغیر کہا کہ کئی مواقع پر لوگوں نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی شراکت کو اجاگر کرنے کے بجائے انہیں فراموش کر دینے کی کوشش کی لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو یہ یقینی کرے گی کہ آئندہ نسل اس عظیم لیڈر کو احترام دیتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتی رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details