اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مہاجر مزدوروں کو باعزت منزل تک پہنچانے کی کوشش' - لاک ڈاؤن

لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کا ہجرت جاری ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے آج پھر پریس کانفرنس کر کے اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 196 اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے ڈھائی لاکھ کے قریب مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی مقام تک روانہ کیے گئے ہیں۔

'مہاجر مزدوروں کو باعزت منزل تک پہنچانے کی کوشش'
'مہاجر مزدوروں کو باعزت منزل تک پہنچانے کی کوشش'

By

Published : May 27, 2020, 3:55 PM IST

اس کے علاوہ منیش سسودیا نے کہا کہ گزشتہ رات تغلق آباد علاقے میں جھگیوں میں آگ لگی تھی۔ تو وہیں متاثرین کو دہلی حکومت کی جانب سے 25۔25 ہزار کی مالی مدد دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 241169 مہاجر مزدوروں کو اپیشل ٹرین کے ذریعے روانہ کیا جا چکا ہے۔ جن میں 1.25 لاکھ کے قریب مہاجر مزدور بہار گئے ہیں۔

وہیں 96000 مہاجر مزدوروں کو اتر پردیش روانہ کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منگل کے روز بھی 18 ٹرینیں بہار اور اتر پردیش کے لیے دہلی کے الگ اگ جگہوں سے جا رہی ہے ان میں تقریباً 30 ہزار مہاجر مزدور ہیں جو جائیں گے۔

جانے والے مہاجر مزدوروں کے کرایہ کو لیکر جس طرح گزشتہ دنوں تنازعہ ہوا تھا آج منیش سسودیا نے پھر کہا کہ جو شرمک دہلی سے جا رہے ہیں اس کا سارا خرچ دہلی حکومت اٹھا رہی ہے۔

زیراعلی اروند کیجریوال کے صاف ہدایت ہے کہ سبھی مزدوروں کو گھر روانہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ جب لاک ڈاؤن شروع ہوا تو ، کچھ دن بعد مہاجر مزدور سڑکوں پر نکل آئے اور وہ اپنے گاؤں واپس جانے لگے۔ یہاں تک کہ جانے کا کوئی ذریعہ نہ ہونے کے بعد بھی وہ پیدل ہی جانا شروع کر دیے۔ جس کی وجہ سے ایک انتہائی سنگین صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں مزدروں کو اسپیشل ٹرین چلانے کے اعلان کے بعد سے دہلی حکومت مہاجر مزدوروں کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details