اردو

urdu

By

Published : Sep 6, 2019, 1:04 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:27 PM IST

ETV Bharat / state

تعلیم ہی خوشحالی کی اصل بنیاد: پرنب مکھرجی

یوم استاتذہ کے موقع پر دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی لکھی کتاب 'سکشھا' رسم اجرا کی تقریب میں سابق صدر پرنب مکھرجی نے اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔

پرنب مکھرجی نے تعلیم کو خوشحالی کی بنیاد بتایا

دارالحکومت دہلی میں پرنب مکھرجی نے دہلی حکومت کے جانب سے کیے گئے تعلیمی میدان میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کی۔ جی ڈی پی میں اضافہ کرنے میں تعلیم نے اہم رول ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہر شخص کا خوش حال ہونا بہت ضروری ہے اور تعلیم ہی خوشحالی کی اصل بنیاد ہے۔

پرنب مکھرجی نے تعلیم کو خوشحالی کی بنیاد بتایا

واضح رہے کہ دہلی حکومت نے این ڈی ایم سی میں یوم استاتذہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا۔اس دوران نائب وزیراعلی منیش سسودیا کی لکھی گئی کتاب 'سکشھا' کو ریلیز کیا گیا۔اس موقع پر سابق صدر پرنب مکھرجی خصوصی مہمان کے طور پر موجود تھے۔ساتھ میں ماہر تعلیم، استاد نے بھی شرکت کی۔

پرنب مکھرجی نے تقریب میں کہا کہ دہلی حکومت کے محںت کی وجہ سے آج ملک میں صرف جی ڈی پی کے بارے میں نہیں بلکہ خوشحالی کا بھی ذکر ہورہا ہے۔

انہوں نے منیش سسودیا کو مبارک باد دی اور کہا کہ وہ منیش سسودیا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایسی کتاب لکھی جو عالم اور ریسرچر کے لیے نہیں بلکہ عام استاتذہ اور تعلیم کے میدان میں کام کرنے والوں کے لیے ہے۔

پرنب مکھرجی نے استاتذہ سے کہا کہ طلبا میں سوال پوچھنے کی صلاحیت کو فروغ دیں، تاکہ ان میں استدلال کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 3:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details