اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای ڈی ایم سی: 30 جون تک لائسنس کی تجدید پر کوئی جرمانہ یا سود نہیں

ای ڈی ایم سی نے کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 30 جون 2020 تک جنرل ٹریڈ اینڈ اسٹوریج لائسنس، فیکٹری لائسنس، ہیلتھ ٹریڈ لائسنس کی تجدید کاری پر کوئی جرمانہ اور سود وصول نہیں کرے گا۔

ای ڈی ایم سی: 30 جون تک لائسنس کی تجدید پر کوئی جرمانہ یا سود نہیں
ای ڈی ایم سی: 30 جون تک لائسنس کی تجدید پر کوئی جرمانہ یا سود نہیں

By

Published : May 2, 2020, 11:47 AM IST

کورونا انفیکشن کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن نے کاروباریوں کو راحت دی ہے۔

اب 30 جون 2020 تک جنرل ٹریڈ اینڈ اسٹوریج لائسنس، فیکٹری لائسنس، ہیلتھ ٹریڈ لائسنس کی تجدید پر کوئی جرمانہ یا سود نہیں عائد کیا جائے گا۔

مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سندیپ کپور نے بتایا کہ یہ فیصلہ کورونا کے پیش نظر مشرقی دہلی کے عوام کے مفاد میں لیا گیا ہے۔

اب 30 جون 2020 تک جنرل ٹریڈ اینڈ اسٹوریج لائسنس، فیکٹری لائسنس، ہیلتھ ٹریڈ لائسنس کی تجدید پر کوئی جرمانہ اور سود نہیں لیا جائے گا۔ حالانکہ 30 جون 2020 کے بعد قواعد کے مطابق لائسنس کی تجدید پر جرمانہ اور سود وصول کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details