اردو

urdu

ETV Bharat / state

ED summons Sonia Gandhi on july 21 : نیشنل ہیرالڈ کیس: سونیا گاندھی 21 جولائی کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوںگی

کانگریس کی عبوری صدر سونیا کو جون میں ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا، لیکن کورونا پازیٹیو ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ ED summons Congress interim President Sonia Gandhi in the National Herald Case on July 21

نیشنل ہیرالڈ کیس
نیشنل ہیرالڈ کیس

By

Published : Jul 11, 2022, 10:51 PM IST

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سونیا گاندھی کو ‘نیشنل ہیرالڈ‘ سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں 21 جولائی کو جانچ ایجنسی کے سامنے پیش ہوںگی۔ سونیا گاندھی کو اس سے قبل 23 جون کو پیش ہونا تھا، لیکن انہوں نے اپنی خراب صحت کے پیش نظر ای ڈی سے گزارش کی تھی کہ ان کی پیشی کی تاریخ کچھ ہفتوں کے لیے آگے بڑھا دی جائے۔ ای ڈی نے ان کی اس گزارش کو قبول کرلیا تھا اور اب انہیں 21 جولائی کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا ہے۔

اسی معاملے میں ای ڈی نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے 50 گھنٹے سے زیادہ وقت تک پوچھ گچھ کی اور اس دوران منی لانڈرنگ روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت ان کے بیان درج کیے گئے۔ کانگریس کے سینئر رہنماؤں اور راہل، سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ ای ڈی کی جانچ کا حصہ ہے، تاکہ ’ینگ انڈین‘ اور ‘ایسوسی ایٹ جرنلس لمیٹیڈ‘ (اے جے ایل) کے حصہ داری پیٹرن، مالی لین دین اور پروموٹرز کے کردار کو سمجھا جاسکے۔ ’ینگ انڈین‘ کے پروموٹرز اور شیئر ہولڈرز میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سمیت کانگریس کے کچھ دیگر اراکین شامل ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اس کے اعلیٰ رہنماؤں کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ای ڈی کی کارروائی بدلے کی سیاست کے تحت کی جا رہی ہے۔

الزام ہے کہ کانگریس نے ایسوسی ایٹ جنرلس لمیٹڈ کو 90 کروڑ روپے کا مبینہ قرض دیا تھا۔ یہ قرض کانگریس نے ینگ انڈین کو دیا تھا اور اس کی بنیاد پر ایسوسی ایٹ جرنل لمیٹڈ کے زیادہ تر شیئر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے پاس چلے گئے تھے۔ الزام ہے کہ 90 کروڑ روپے کے قرض کے بدلے ینگ انڈین نے کانگریس کو صرف 50 لاکھ روپے دیے تھے۔ فی الحال اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:National Herald case : سونیا گاندھی نے ای ڈی کو پوچھ گچھ ملتوی کرنے کے لیے خط لکھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details