نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منشیات سے متعلق ایک معاملے میں سبھاش دودانی اور ان کے خاندان کے افراد، ساتھیوں اور کمپنیوں کے 8,53,20,372 روپے کے اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں ای ڈی نے کہا کہ یہ کارروائی نارکوٹکس ڈرگس سائیکو ٹراپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کے تحت ممنوعہ منشیات میتھاک والون ٹیبلیٹ کی تیاری اور فروخت سے متعلق ایک منی لانڈرنگ کیس میں کی گئی ہے۔ international illegal narcotics operation
ای ڈی نے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، جے پور کی طرف سے دودانی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت درج کرائی گئی شکایت پر تحقیقات شروع کی تھی۔ خیال ر ہے کہ دودانی اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک بین الاقوامی غیر قانونی منشیات کا ریکیٹ چلا رہے تھے جس میں ان کا افریقی مافیا رونی جانی اسمتھ کے ساتھ اشتراک تھا۔ Ronny Jonny Smith