نئی دہلی: دہلی کے وزراء آتشی اور سوربھ بھردواج نے بدھ کے روز دیر گئے دعویٰ کیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) کا دہلی کے وزیراعلی پی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کا امکان ہے۔ کیجریوال نے بدھ کو دہلی ایکسائز پالیسی مقدمے کے سلسلے میں ای ڈی کے سمنکو نظر انداز کرتے ہوئے اس کے دفتر حاضر نہیں ہوئے تھے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھردواج نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ سنا ہے کہ کل صبح ای ڈی وزیراعلی اروند کیجریوال کے گھر پہنچ کر انہیں گرفتار کرنے والی ہے۔ یہ دعوے اس وقت سامنے آئے ہیں جب دہلی کے وزیر اعلیٰ نے بدھ کو ای ڈی کے ذریعہ انہیں جاری کردہ تیسرا سمن بھی نظر انداز کردیا۔ ای ڈی نے دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس کے سلسلے میں گزشتہ سال 22 دسمبر کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کو تیسرا سمن جاری کیا تھا، جس میں انہیں 3 جنوری کو ایجنسی کے سامنے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔