اردو

urdu

ETV Bharat / state

Money Laundering Case: ای ڈی نے پی ایف آئی کے بینک کھاتوں کو فریز کیا - ای ڈی کا پی ایف آئی کے بینک اکاؤنٹسپر کارروائی

منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی نے پی ایف آئی کے بینک کھاتوں کو فریز کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ای ڈی نے پی ایف آئی سے جڑے 33 بینک کھاتوں کو فریز کیا ہے۔ کھاتوں میں 68 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم جمع ہیں۔ED Freezes PFI Bank Account

ای ڈی نے پی ایف آئی کے بینک کھاتوں کو فریز کیا
ای ڈی نے پی ایف آئی کے بینک کھاتوں کو فریز کیا

By

Published : Jun 1, 2022, 9:19 PM IST

دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے منی لانڈرنگ کیس میں اسلامی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا PFI اور اس سے منسلک تنظیم ری ہیب انڈیا فاؤنڈیشن کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ای ڈی نے ان سے جڑے 33 بینک کھاتوں کو منسلک کیا ہے۔ کھاتوں میں 68 لاکھ سے زیادہ رقم جمع ہیں۔ED Freezes PFI Bank Account

حکام نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کے تحت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف آئی کے پاس 59,12,051 روپے والے 23 اکاؤنٹس ہیں اور ری ہیب انڈیا فاؤنڈیشن کے 9,50,030 روپے والے 10 اکاؤنٹ ہیں۔ اسلامی تنظیم 2006 میں کیرالہ میں قائم ہوئی تھی اور اس کا صدر دفتر دہلی میں ہے۔ اس پر پی ایف آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ ای ڈی نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے بینک اکاؤنٹس کو عارضی طور پر فریز کر دیا ہے۔ ہم اس رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں اور کل اس معاملے میں اپنا بیان جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ED Summons to Rahul and Sonia Gandhi: ای ڈی کا سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو نوٹس

ABOUT THE AUTHOR

...view details