نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی وقف بورڈ میں کی گئی تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ذیشان حیدر، جاوید امام، داؤد نصیر شامل ہیں۔ دراصل گرفتاری کے بعد تینوں کو آج راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سے عدالت نے تینوں کو ایک دن کے لیے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ اب تینوں کو اتوار کو روز ایونیو کورٹ میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، جہاں سے ای ڈی ان کے ریمانڈ کا مطالبہ کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ای ڈی نے اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے 13 مختلف مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ امانت اللہ نے وقف بورڈ میں لوگوں کو بھرتی کرنے کے نام پر پیسہ کمایا اور اس سے اپنے ساتھیوں کے نام غیر منقولہ جائیداد حاصل کی۔ امانت اللہ نے سال 2019 میں 150 افراد کی بھرتی کی تھی۔ ان لوگوں کو گذشتہ ماہ وقف بورڈ نے نوکری سے نکال دیا تھا۔
مزید پڑھیں: Anti-Encroachment Drive: رکن اسمبلی امانت اللہ خان سمیت چھ افراد گرفتار