کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہی دہلی پولیس کی حوصلہ افزائی کے لئے مشرقی دہلی کے میور وہار و دیگر علاقوں میں علاقے کے جوائنٹ سی پی آلوک کمار نے سرپرائز دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا۔جہاں ان کی اہلیہ نشی نے ناد فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیس پیکٹ پر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ماسک جوس اور سینیٹائزر دیا گیا۔
جوائنٹ پولیس کمشنر کا سرپرائز دورہ - نئی دہلی کی خبریں
دہلی میں جوائنٹ پولیس کمشنر کا سرپرائز دورہ،پولیس اہلکاروں میں ماسک ،سینیٹائز اور جوس تقسیم کئے
دوسری جانب مشرقی دہلی کے کلیان پوری پولیس اسٹیشن کے اے سی پی آفس میں تعینات ونئے کمار کانسٹیبل کے کورونا مثبت ہونے کے بعد جوائنٹ سی پی آلوک کمار نے بتایا کہ کانسٹیبل کے کورونا مثبت ہونے سے انہیں تشویش لاحق ہے ۔ اس لیے ان کے لیے سینیٹایزیشن کا بندوبست کیا گیا تاکہ پولیس اہلکار اس وبائی امراض سے محفوظ رہیں۔
بعض سینٹر کا دورہ کرکے پیکٹ پر مامور پولیس اہلکاروں کی خیریت بھی دریافت کی اور حالات کا جائزہ بھی۔ان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں جنہوں نے ناد فاؤنڈیشن کے بینر تلے پولیس اہلکاروں میں ماسک ،سینٹائز اور جوس
تقسیم کیا ۔