لاک ڈاؤن کے دوران دہلی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
دہلی میں زلزلے کے جھٹکے - دہلی میں 11 بج کر 28 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے
قومی دارالحکومت دہلی میں 11 بج کر 28 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
دہلی میں آخری لاک ڈاؤن کے دوران یہ چوتھی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس زلزلے میں کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ زلزلہ دہلی کے شمال مغرب میں 13 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
واضح رہے کہ دہلی میں 10 مئی کو بھی دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اوراس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی۔