اردو

urdu

ETV Bharat / state

Earthquake in News Delhi شمالی بھارت میں زمین لرز گئی، زلزلہ کے شدید جھٹکے دیر تک محسوس کیے گئے، نیپال زلزلے کا مرکز تھا - National Seismology Center

شمالی ہندوستان میں زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ری ایکٹر پیمانے پر اس کی پیمائش 4.6 کی گئی ہے۔ زلزلہ کا مرکز نیپال بتایا جا رہا ہے۔ Earthquake in North India

National Center for Seismology
National Center for Seismology

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 3:57 PM IST

Updated : Oct 3, 2023, 6:00 PM IST

نئی دہلی:شمالی ہندوستان میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ری ایکٹر پیمانے پر اس کی پیمائش 4.6 کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کا مرکز نیپال میں تھا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق نیپال میں آج دوپہر 2 بج کر 25 منٹ پر ریکٹر اسکیل پر 4.6 شدت کا زلزلہ آیا، جب کہ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ نیپال میں 5 کلومیٹر کی گہرائی میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد دہلی- این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Earthquack Jolts Kashmir جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

معلومات کے مطابق نیپال میں 25 منٹ کے وقفے سے 4.6 اور 6.2 شدت کے دو زلزلے آئے، جن کے شدید جھٹکے دہلی-این سی آر اور شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں میں محسوس کیے گئے۔ نیشنل سیسمولوجی سینٹر نے یہ اطلاع دی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ نیپال میں 4.6 شدت کا پہلا زلزلہ دوپہر 2 بجکر 25 منٹ پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ اس کے بعد دوپہر 2 بج کر 51 منٹ پر 6.2 شدت کا دوسرا زلزلہ آیا۔

دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں لوگوں نے دوسرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے اور وہ اپنے دفاتر اور بلند و بالا عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ دہلی پولیس نے ان سے گھبرانے کی اپیل کی۔ "ہمیں امید ہے کہ آپ سب محفوظ ہیں۔ براہ کرم اپنی عمارتوں سے باہر محفوظ مقام پر آئیں، لیکن گھبرائیں نہیں۔ لفٹ کا استعمال نہ کریں۔ کسی بھی ہنگامی مدد کے لیے 112 ڈائل کریں،" اس نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا۔ چندی گڑھ اور جے پور سمیت شمالی ہندوستان کے دیگر حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جے پور میں پولیس کنٹرول روم نے کہا کہ ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دارالحکومت لکھنو سمیت اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مغربی اتر پردیش کے میرٹھ، مظفر نگر ،سہارن پور، ہاپوڑ متھورا، اگرہ ،کانپور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یہ زلزلہ دن کے دو بج کر 52 منٹ پر آیا، زلزلے کی جھٹکے تقریبا پانچ سے چھ سیکنڈ تک رہے۔

Last Updated : Oct 3, 2023, 6:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details