ریاست ہریانہ کے جھجر میں پیر کی شب کم شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز ہریانہ کے جھجر سے 10 کلومیٹر شمال میں تھا۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 درج کی گئی۔ یہ زلزلہ رات 10 بجکر 36 منٹ پر آیا۔ اب تک زلزلے کے سبب کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔