دہلی اوراین سی آر میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جمعہ کی دوپہر 3:32 بجے ہریانہ کے کئی اضلاع کے ساتھ ساتھ باہری دہلی کے علاقوں میں لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔ زلزلے کا مرکز ہریانہ کا روہتک بتایا جارہا ہے ، جس کی شدت 2.8 ماپی گئی ہے۔
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے - ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
دہلی اور این سی آر میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے
محکمہ ہند ارضیات کے عہدیداروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ بہت زیادہ شدت نہ ہونے کی وجہ سے اس نے دہلی میں بھی اپنا اثر نہیں دکھایا۔ ابتدا میں کسی کے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو تین ماہ میں دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تقریباً 18 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ماہرین ارضیات پہلے ہی دہلی میں کسی بڑے زلزلے کی خبردار کر چکے ہیں۔