چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی بینچ نے کہا کہ اگلے ہفتے اس معاملے میں فیصلہ دینے والی جسٹس ارون مشرا کی بینچ ہی عرضی پر سماعت کرےگی۔
سماعت کے دوران ٹیلی کوم کمپنیوں کی جانب سے پیش سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی اور سی اے سندرم نے کہا کہ کمپنیاں فیصلے کو چیلنج نہیں دے رہی ہیں، بلکہ وہ مرکزی حکومت سے ادائیگی کی تاریخ میں تبدیلی کے لیے بار کر رہی ہیں۔
عدالت نے ٹیلی کوم کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ مرکز کو 23جنوری تک پوری رقم ادا کر دیں۔
واضح رہے کہ جسٹس مشرا کی ہی بینچ نے 24 اکتوبر کوحکومت کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اے جی آر کے تجزیے کے لیے ٹیلی کوم محکمے کے فارمولے کو برقرار رکھا تھا۔ اس کے تحت ٹیلی کوم کمپنیوں پر حکومت کے 90 ہزار کروڑ روپے بقایا ہونے کا اندازہ ہے۔ حکومت نے اس رقم کی 23 جنوری تک ادائیگی کرنے کے لیے کہا ہے۔
ٹیلی کمپنیوں نے اس حکم کے خلاف نظر ثانی کی عرضیاں دائر کی تھیں جنہیں عدالت نے پچھلے ہفتے خارج کر دیا تھا۔