فلپ کارٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے صارفین سے کہا ہے کہ اس وقت لوگوں کی صحت کا خاص دھیان رکھنا چاہیے لہٰذا کورونا وارئس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے فی فلپ کارٹ اپنی سروس معطل کرتی ہے۔
کمپنی نے کہا کہ جیسے ہی حالات ٹھیک ہوجائیں گے وہ اپنی سروس جلد ہی بحال کردیں گے۔
فلپ کارٹ نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی زد میں ہے اور ہلاکتوں کی تعدادبڑھتی ہی جارہی ہے۔ لہٰذا
مشکل کی اس گھڑی میں اپنی سروس کو عارضی طور پر معطل کرتی ہے جیسے ہی حالات ٹھیک ہوجائیں گے وہ اپنی سروس جلد ہی شروع کردیں گے۔
انہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھروں میں رہیں اور اپنے آپ کو محفوظ رکھیں ،ضروری چیزوں کے لیے باہر جائیں۔