ٹریفک توڑنے والوں کو اب ای چالان کا ڈر - ای چالان
حکومت نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے، تیز رفتار سے گاڑی چلانے اور ٹریفک سے متعلق قوانین جیسی خلاف ورزیوں پر موثر طریقے سے روک لگانے کے لیے ای چالان کا نظام نافذ کیا ہے۔
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں اسکی اطلاع دی ۔
انہوں نے بتایا کہ یہ مربوط اطلاعاتی ٹیکنالوجی ہے۔ٹریفک سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیوں کو منضبط کرنا ہے۔۔ یہ کام اینڈرائیڈ موبائل ایپ اور بیک اینڈ ویب ایپلی کیشن کے توسط سے کیا جاتا ہے۔یہ ایپ ٹرانسپورٹ انفورسمنٹ وِنگ اور ٹریفک پولیس کے لئے بنایا گیا ہے۔
ای چالان کا نفاذ بہار ، چنڈی گڑھ ، دلّی ، گجرات ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، مہاراشٹر ، اڈیشہ ، راجستھان ، تمل ناڈو ، اتر پردیش ، اترا کھنڈ ، جموں و کشمیر ، پنجاب اور پڈوچیری میں کیا جارہا ہے۔