اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوٹا اور اساتذہ تنظیموں کا دولت رام کالج میں احتجاج - دلت ایڈہاک خاتون اساتذہ

اساتذہ نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ تعلیمی سیشن 2020-21 میں تمام ایڈہاک اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے، صرف دلت ایڈہاک خاتون اساتذہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

protest
protest

By

Published : Aug 28, 2020, 7:21 PM IST

دہلی یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کے اعلان پر دولت رام کالج کے شعبہ نفسیات میں خاتون دلت اساتذہ کی تقرری کے بعد بھی کلاسز نہیں دینے کے خلاف کالج پرنسپل کے دفتر کے باہر استاتذہ نے مظاہرہ کر کے اپنا احتجاج درج کرایا اور نعرے بازی کی۔

دہلی اساتذہ ایسوسی ایشن کے انچارج پروفیسر ہنسراج سمن نے بتایا 'دولت رام کالج کے شعبہ نفسیات میں ایک ایڈہاک ٹیچر کو 10 اگست کو جوائن کرایا گیا ہے، انہیں پڑھانے کے لئے ٹائم ٹیبل دیا گیا تھا، لیکن انہیں آج تک طلباء کی فہرست اور کالج کے ذریعے دیا جانے والا لنک نہیں دیا گیا ہے'۔

انہوں نے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ تعلیمی سیشن 2020-21 میں تمام ایڈہاک اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے، صرف دلت ایڈہاک خاتون اساتذہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
جے ای ای - نیٹ امتحانات پر حکومت کو طلبہ کی بات سننی چاہئے

پروفیسر سمن نے بتایا ہے 'کالج کا تعلیمی سیشن شروع ہوئے 18 دن ہوچکے ہیں۔ اس سال کووڈ-19 جیسی وبا کی وجہ سے بحران کے اس دور میں کالجوں نے تمام ایڈہاک اساتذہ کو جوائن کرایا ہے لیکن نہ جانے کیوں اس خاتون ٹیچر کو طلباء کی فہرست اور انہیں پڑھانے کے لیے لنک فراہم نہیں کیا گیا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details