اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: ایک کنبہ دانے دانے کو محتاج - کورونا وائرس

دہلی کے براڑی اسمبلی حلقہ کی بنگالی کالونی میں ایک کنبہ گھر میں راشن نہ ہونے سے کافی پریشان ہے ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کنبے میں کھانے کا ایک دانہ تک نہیں بچا ہے۔ حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں پہنچ رہی ہے۔

لاک ڈاؤن: ایک کنبہ دانے دانے کو محتاج
لاک ڈاؤن: ایک کنبہ دانے دانے کو محتاج

By

Published : Apr 12, 2020, 1:28 PM IST

ایک طرف مرکزی اور دہلی حکومت لوگوں کی مدد کے لئے بڑے بڑے دعوے کررہی ہیں تو وہیں ای ٹی وی بھارت نے اس کا ریئلٹی چیک کیا تو ایک الگ ہی حقیقت سامنے آئی ہے۔ جہاں بھوک میں مبتلا ایک کنبہ خود کشی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

لاک ڈاؤن: ایک کنبہ دانے دانے کو محتاج

واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی سمیت پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے 18 دن مکمل ہو چکے ہیں اور ایسی صورتحال میں سب سے زیادہ پریشانی مزدوروں کو پیش آرہی ہے جو روزانہ کماتے ہیں اور روزانہ کھاتے ہیں۔

لاک ڈاؤن: ایک کنبہ دانے دانے کو محتاج

وہیں حکومت متعدد مقامات پر ایسے لوگوں کی مدد کی بات کررہی ہے۔ لیکن کیمپوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور بہت سارے سرکاری اسکولوں میں کھانا تقسیم کیا جارہا تھا، اس کے باوجود اب بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ہر قسم کی سرکاری اور نجی امداد سے محروم ہیں۔

ایسا ہی ایک کنبہ براڑی اسمبلی حلقہ کے بنگالی کالونی میں رہتا ہے۔ جس کا نام دنیش ہے اور یہ اصل میں اترپردیش کے فیض آباد کا رہنے والا ہے ۔ان کے دو چھوٹے بچے، بیوی ہیں وہ گزشتہ ایک سال سے دہلی میں مقیم ہے اور وہ یہاں مزدوری کرتے ہیں، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں پچھلے قریب 18 دنوں سے کام نہیں ملا ہے۔ بھوک سے پریشان کنبے نے خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔

بچے رو رہے ہیں لیکن اہل خانہ میں کھانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ 1 دن کے لئے بھی لاک ڈاؤن ہٹ جائے تو وہ کسی طرح اپنے گھر پہنچ جائیں گے جہاں کم سے کم اپنے چھوٹے بچوں کا تو پیٹ بھر سکتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ براڑی کے اس کنبے کی حالت کا بھلے ہی کورونا وائرس ذمہ دار ہے، لیکن کہیں نہ کہیں انتظامی عملہ اور عوامی نمائندے بھی اس کے ذمہ دار ہیں، کیونکہ ان کی طرف سے جو دعوے کیے جارہے ہیں وہ اس کنبے تک نہیں پہنچ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details