نئی دہلی اسپیشل سیل کے تحت گرفتار ہونے والا مشتبہ عسکریت پسند اشرف عرف علی سال 2018 میں تھائی لینڈ اور دبئی گیا تھا۔ اس نے یہ دونوں دورہ بھارتی پاسپورٹ کی مدد سے کیا تھا۔ اسپیشل سیل ٹیم کی جانب سے ابتدائی تفتیش میں اشرف نے بتایا کہ اس کا بیرون ملک جانے کا خاص مقصد وہاں آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے ملاقات کے لیے بلایا تھا۔
اشرف سے وہاں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے کچھ عہدیداروں نے بھی ملاقات کی تھی، اس نے آئی ایس آئی کے عہدیداروں سے جموں و کشمیر اور دہلی سمیت کئی ریاستوں کے کچھ مقام، معلومات، دستاویزات، فوٹو اور ویڈیوز شیئر کیے تھے۔
خصوصی سیل اس بارے میں پوچھ گچھ کررہی ہے کہ یہ کس قسم کے دستاویزات، فوٹو اور ویڈیوز تھے۔