اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن سے قلی برادری معاشی بحران کا شکار - urdu news

لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسافروں کا بوجھ اٹھانے والے قلی آج معاشی بحران کے شکار ہیں۔ ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا سامان اٹھاکر اپنے اہل خانہ کے لیے معاش کا انتظام کرنے والی قلی برادری کے لیے آج دو وقت کی روٹی جٹا پانا مشکل ہوگیا ہے۔

لاک ڈاؤن سے قلی برادری معاشی بحران کا شکار
لاک ڈاؤن سے قلی برادری معاشی بحران کا شکار

By

Published : Jun 4, 2021, 11:04 AM IST

دہلی: کورونا وبا کو روکنے کے لیے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ مزدور معاشی بحران کے شکار ہیں ان میں ایک طبقہ قلی برادری کا بھی ہے جو لاک ڈاؤن کے سبب شدید پریشانیوں کا سامنا کررہا ہے۔

ویڈیو
دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل ہورہے اضافہ کے سبب لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جس سے معمولات زندگی تو متاثر ہوئے ہی تھے ساتھ ہی ساتھ ٹرینوں کی آمد ورفت میں بھی غیر معمولی کمی آئی، ایسے میں سب سے زیادہ نقصان ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے قلیوں کے روزگار پر پڑا۔
لاک ڈاؤن سے قلی برادری معاشی بحران کا شکار

اس تعلق سے پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے قلیوں نے بتایا کہ جب سے لاک ڈاؤن نافذ ہے تب سے بیشتر ٹرینیں بند ہیں جس سے ہمارا روزگار بند ہے اور اب ایسے حالات پیدا ہوگئے ہیں کہ ہمارے لیے ایک وقت کی روٹی جٹا پانا مشکل ہورہا ہے۔

لاک ڈاؤن سے قلی برادری معاشی بحران کا شکار
لاک ڈاؤن سے قلی برادری معاشی بحران کا شکار


مسافروں کا بوجھ اٹھا کر گھر کا چولہا جلانے والے قلی اس وبا کے خاتمے کی دعا تو کر ہی رہے ہیں ساتھ ہی ریاستی و مرکزی حکومتوں سے مالی امداد کے بھی منتظر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details