اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی بی ایس ای نے کالجز کے الحاق کی تاریخ میں توسیع کی - CBSE has extended the date of affiliation

دارالحکومت دہلی میں سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کے ذریعہ ایفیلیشین کی جانے والی درخواست کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

Breaking News

By

Published : Mar 26, 2020, 12:42 PM IST

Updated : Mar 26, 2020, 1:26 PM IST

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کے ذریعہ ایفیلیشین کی جانے والی درخواست کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اس فیصلے کے بعد متعلقہ اسکول 30 اپریل تک ایفیلیشن کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے 31 مارچ درخواست کی آخری تاریخ تھی۔

اسی دوران سی بی ایس ای کے سکریٹری انوراگ ترپاٹھی نے کہا کہ قوانین کے مطابق ، مختلف زمروں کے تحت ایفیلیشن کے لئے اسکولوں میں درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 مارچ تھی۔ لیکن فی الحال اس وبائی مرضی کی وجہ سے ملک کو لاک ڈاؤن کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے اسکولوں کی جانب سے متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں کورونا وائرس سے ہونے والی پریشانیوں کے تعلق سے بیدار کیا گیا تھا ۔ ان حالات کے پیش نظر درخواست کی تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اب درخواست دہندگان 30 اپریل تک درخواست دے سکتے ہیں۔

Last Updated : Mar 26, 2020, 1:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details