اردو

urdu

ETV Bharat / state

نشے میں چور نوجوان نے بزرگ خاتون کو کار تلے روندا - کار ٹکر

غازی پور کے علاقے چلہ گاؤں میں ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہاں نوجوان نشے میں ایک خاتون پر کار چڑھا دی۔ فی الحال خاتون کا علاج جاری ہے۔

Drunken person Trample woman in chilla gaon at delhi
نشے میں چور نوجوان نے بزرگ خاتون کو کار تلے روندا

By

Published : Jul 4, 2020, 3:38 PM IST

دارالحکومت دہلی میں ایک نوجوان کا بزرگ خاتون کو کار سے ٹکر مارنے کے ساتھ ہی بھاگنے کی کوشش کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتادیں کہ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید تھا۔ معاملہ غازی پور کے علاقے چلی گاؤں کا ہے۔

نشے میں چور نوجوان نے بزرگ خاتون کو کار تلے روندا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھا گیا ہے کہ ایک عورت کو سامنے سے ایک کار ٹکر مارتے ہوئے اسے زمین پر گرا رہی ہے۔ خاتون کو زمین پر گرتے دیکھ کر آس پاس موجود لوگ انہیں اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور کار ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن کار ڈرائیور وہاں سے متاثرہ خاتون کو دوبارہ اپنی گاڑی کے نیچے روندتا ہوا بھاگ گیا۔

اس معاملے میں ایک پولیس اہلکار کا نام آرہا تھا جسے اس پولیس اہلکار نے مسترد کردیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کار ان کی تھی لیکن گاڑی چلانے والا اس کا دوست تھا۔ تاہم دہلی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details