دہلی میں ادویات، ویکسین، انجیکشن، آکسیجن جیسی چیزوں کے لئے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات عائد کررہی ہیں۔
اس دوران جنوبی دہلی کے علاقے سے انتہائی غلط طریقے سے ادویات پھینکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
تمام ادویات دہلی حکومت کی جانب سے سپلائی کی گئی ہیں۔ تاہم یہ ادویات کورونا کی نہیں ہے۔ لیکن ان دواؤں کی ویلیڈیٹی ابھی باقی ہے۔
دہلی میں دوائیوں کی کمی کے سبب لوگوں میں دشواریوں کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں ان دواؤں کو کھلے میں پھینکنا حیران کن ہے۔
ایسے کھلے میں ادویات کو پھینکنا یہ صرف غفلت نہیں ہے بلکہ کہیں نہ کہیں خطرناک بھی ہے اور جرم بھی۔ یہ دوائیں ہزاروں کی تعداد میں ہیں۔ ان میں سے کچھ کی میعاد ختم ہوگئی ہے اور کچھ دوائیں ابھی طویل عرصے کے لئے درست ہیں اور قابلِ استعمال ہیں۔
ایسی صورتحال میں جو دوائیں صرف دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں جاتی تھی وہ یہاں کیسے پھینکی گئی یہ جانچ کا معاملہ ہے۔