سورت:شردھا قتل معاملے میں اب منشیات کا پہلو بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے کے ملزم آفتاب پونا والا کو منشیات سپلائی کرنے والے شخص کو سورت کرائم برانچ نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ منشیات فروش سورت کا رہنے والا ہے۔ منشیات فروش فیصل مومن ملزم آفتاب کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔ Drug Angle Spotted In Shraddha Murder Case
Drug Angle Spotted in Shraddha Murder Case آفتاب کو منیشات سپلائی کرنے والا شخص گرفتار
پولیس نے شردھا قتل کیس کے ملزم آفتاب پونا والا کو ڈرگس سپلائی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ Shraddha Murder Case
Etv Bharat
پولیس کے مطابق ڈرگ سپلائر فیصل مومن کے کال ریکارڈ کی چھان بین کی جائے گی۔ فیصل کو سورت کرائم برانچ نے 4 دن پہلے گرفتار کیا تھا۔ فیصل کو ممبئی سے پانڈیسرا اور امرولی میں 4 کروڑ روپے کی منشیات کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فیصل مومن اس وقت سورت کی لاجپور جیل میں ہے۔ Faisal Momin Arrested from Surat
یہ بھی پڑھیں : Shraddha Walker Murder Case شردھا قتل کے ملزم آفتاب پر تہاڑ جیل میں خصوصی نظر