اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹر ہرش وردھن ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹیو بورڈ کے چیئرمین

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کو آج ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین
ڈاکٹر ہرش وردھن ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین

By

Published : May 22, 2020, 11:19 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن آج سنہ 2020/21 کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر ہرش وردھن ایگزیکٹو بورڈ کے 147ویں سیشن کی مجازی اجلاس میں منتخب کیا گیا اور وہ جاپان کے ہیروکی ناکاتانی کی جگہ لیں گے۔

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کو آج ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین منتخب کیا گیا ہے

ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ 'میں آپ سبھی کے یقین اور اعتماد کے تئیں فخر محسوس کر رہا ہوں، بھارت اور تمام باشندے بھی فخر محسوس کررہے ہیں کہ یہ اعزازہم سب کو ملا ہے'۔

انہوں نے کووڈ۔19 کو ایک بڑا انسانی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلے دو دہائیوں میں کئی چیلنجز آسکتے ہیں اور ان تمام چیلنجزسے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدام کی ضرورت ہوگی۔

فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن آج سنہ 2020/21 کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں

انہوں نے کہا کہ ان کے پیچھے ایک مشترکہ خطرہ ہے جس کے لیے کارروائی کی مشترکہ ذمہ داری کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت میں شامل رکن ممالک کے اتحاد کی بنیادی جذبے کا یہ اہم حصہ ہے، حالانکہ اس میں اقوام کی زیادہ مشترکہ نظریہ پسندی کی ضرورت ہے۔

وہیں دوسری جانب ملک میں آج عالمی وبا کورونا وائرس 'كووڈ-19' کے ایک دن میں سب سے زیادہ چھ ہزار معاملے درج کیے گئے، لیکن مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں فی الحال یورپی ممالک جیسی خوفناک صورتحال نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details