مسٹر جاؤڈیکر نے دور درشن کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنا خیال ظاہر کیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے دور درشن پر ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا اور دور درشن انعامات بھی تقسیم کیے۔
مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ ٹیلی ویژن تمام عمر کے عوام کے لیے ایک مضبوط ذریعہ بن گیا ہے چاہے وہ بچے ہوں یا بزرگ سبھی کی زندگی کا اہم حصہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دور درشن کے معیار میں بہتری لانا ہے اس لیے دور درشن کے 32 لوکل چینلوں کے نئے تخلیق کار سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔