دوردرشن کے کیمرہ مین یوگیش کمار کی موت کے بعد دوردرشن کے دفتر کو سیل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹر یوگیش کمار کو دل کا دورہ پڑا تھا اور اس کے بعد ان کی موت ہو گئی۔ گزشتہ روز جانچ رپورٹ سے ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دوردرشن دفتر کو سینیٹائز کرنے کے لئے دفتر کو دو دن کے لئے سیل کر دیا گیا ہے۔ مسٹر کمار 53 برس کے تھے۔
دوردرشن کے کیمرہ مین کی موت - دوردرشن نیوز
دوردرشن کے کیمرہ مین یوگیش کمار کی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوگئی، ان کی موت کے بعد ان کی جانچ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر تھے۔
![دوردرشن کے کیمرہ مین کی موت کورونا کے سبب دوردرشن کے کیمرامین کی موت، دفترسیل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7394093-738-7394093-1590745346460.jpg)
کورونا کے سبب دوردرشن کے کیمرامین کی موت، دفترسیل
واضح رہے کہ کورونا کی وبا سے دارالحکومت کے کئی صحافی اور فوٹوگرافرز متاثر ہوئے ہیں۔