نئی دہلی:دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے مبینہ شراب گھوٹالے میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے کہا کہ وہ بھگت سنگھ کے پیروکار ہیں، اس لیے چند ماہ جیل میں بھی رہنا پڑے تو کوئی پرواہ نہیں۔ سسودیا نے ٹویٹ کیا، "آج پھر سی بی آئی کے پاس جا رہا ہوں، پوری تحقیقات میں مکمل تعاون کروں گا۔ لاکھوں بچوں کی محبت اور کروڑوں ہم وطنوں کا آشیرواد ساتھ ہے۔ مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ مجھے چند ماہ جیل میں رہنا پڑے۔ وہ بھگت سنگھ کا پیروکار ہیں۔ بھگت سنگھ ملک کے لیے پھانسی پر چڑھ گئے تھے۔ ایسے جھوٹے الزامات کی وجہ سے جیل جانا توچھوٹی سی بات ہے۔
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا، ’’ منیش بھگوان آپ کے ساتھ ہے۔ لاکھوں بچوں اور ان کے والدین کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ جب آپ ملک اور معاشرے کے لیے جیل جاتے ہیں تو پھر جیل جانا لعنت نہیں، شان ہے۔ خداسے دعا ہے کہ آپ جلد جیل سے واپس آئیں۔ دہلی کے بچے، والدین اور ہم سب آپ کا انتظار کریں گے۔ انہوں نے کہا، ’’جس ملک میں غریب بچوں کو اچھی تعلیم دینے والے اور ان بچوں کا مستقبل سنوارنے والے جیل میں ہوں اور اربوں کا گھپلہ کرنے والے وزیراعظم کے قریبی دوست ہوں، وہ ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کو ہاؤس اریسٹ کیاجارہا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سسودیا کی گرفتاری کے لئے مودی سی کی پولیس مستعدی کے ساتھ تعینات ہے۔