نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ دنوں بارش کی وجہ سے شاہی جامع مسجد کے مرکزی گنبد کے کلس کو نقصان پہنچا تھا جس کے سبب کلس کا کچھ حصہ ٹوٹ کر نیچے گر گیا تھا، اس کے فوراً بعد جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر کو خط لکھ کر فوری مدد کی اپیل کی تھی جس کے بعد آثار قدیمہ کی جانب سے تو کوئی جواب نہیں آیا تاہم دہلی وقف بورڈ نے انجینیئر کے ساتھ دورہ کرکے فوری مرمت کی بات کہی تھی۔ Thunderstorm in National Capital
Dome of Delhi Jama Masjid: دہلی کی جامع مسجد کے گنبد کی کلغی ابھی تک نہیں اتر سکی - بارش کے جامع مسجد کو نقصان
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سائنسداں مرزا عارف سے بات کی جس میں انہوں نے کہا کہ 'شاہی جامع مسجد کے گنبد سے گری اس برجی پر ریسرچ کی ہے اور ان کے مطابق وہ بآسانی اسے اتار سکتے ہیں حالانکہ اسے اتارنے کے لیے دو بار کوشش کی گئی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ Dome of Delhi Jama Masjid suffers Damage
اس میں سب سے بڑا مسئلہ کلس کا وہ باقی بچا حصہ تھا جو اس طوفانی بارش میں گنبد کے اوپر ہی اٹک کر رہ گیا تھا چونکہ اگر وہ حصہ نیچھے گرتا ہے تو اس سے مسجد کی چھت کو کافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سائنسداں مرزا عارف سے بات کی۔ مرزا عارف کے مطابق انہوں نے شاہی جامع مسجد کے گنبد سے گری اس برجی پر ریسرچ کی ہے اور ان کے مطابق وہ بآسانی اسے اتار سکتے ہیں حالانکہ اسے اتارنے کے لیے دو بار کوشش کی گئی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ مرزا عارف نے بتایا کہ گنبد کے اوپر کا جو حصہ ہے اسے کلغی کہا جاتا ہے اور جامع مسجد کے مرکزی گنبد کی جو کلغی طوفانی بارش کے سبب ٹوٹ کر گری ہے اس کے 9 حصے زمین پر گرے ہیں جب کہ 3 حصے ابھی بھی گنبد پر باقی ہیں۔ Part of the Jama Masjid Damaged
باقی بچے حصہ کو اتارنے کے لیے مرزا عارف نے اسکائی لفٹ کا استعمال کیا جو کہ لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کی مدد سے فائر اسٹیشن نے مہیا کرائی تھی۔ پہلے روز اسکائی لفٹ کی سمت صحیح نہیں ہونے کے سبب وہ گنبد تک نہیں پہنچ سکے جب کہ دوسرے دن اسے اتارنے والے فکسر کے سائز کم ہونے کی وجہ سے کامیابی نہیں مل سکی۔ اب جب کہ یہ معلوم ہے کہ اس کا وزن تقریبا 250 کلوگرام ہے اس لیے جب تک اسے اوپر سے نہیں اتارا جاتا تب تک مسجد پر یہ خطرہ منڈلاتا رہے گا حالانکہ اب شاہی امام نے مرزا عارف سے کہا ہے کہ اس پورے معاملے کو دہلی وقف بورڈ اور انٹیک نامی کمپنی دیکھے گی جس نے چاندنی کی چوک کی تزئین کاری کا کام کیا تھا۔