دارالحکومت دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں آج کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے جینوسائڈ genocide نام سے ایک دستاویز جاری کیا گیا Genocide of Muslims in Delhi جس میں اس بات کو واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ بھارت میں موجودہ حالات جینوسائڈ کے آخری مرحلہ میں ہیں۔
جینوسائڈ نامی اس دستاویز کو جاری کیے جانے پر ممبر آف پارلیمنٹ منوج جھا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'جب نوٹ بندی کی گئی تھی اس وقت سے مسلمانوں کا جینوسائڈ کی شروعات ہوگئی تھی تاہم ابھی بھی وقت ہے اگر ہم ابھی بھی نہیں سمجھے تو پھر ہمیں کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔
اس موقع پر کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری اشوان صادق نے بتایا کہ 'وزیر اعظم مودی کہتے ہیں کہ 'انہوں نے مسلمانوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے لیکن جب وہ خود گجرات کے وزیر اعلی تھے تب ان کی ریاست میں ہی مسلمانوں کی نسل کشی Genocide of Muslims in Delhi کی گئی تھی۔