اردو

urdu

ETV Bharat / state

کم قیمت پر علاج کی سہولت - ملک بھر میں کورونا وائرس کا خوف

کورونا وائرس کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں ورک لوڈ کافی زیادہ ہے، جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے علاوہ دوسری بیماریوں میں مبتلا مریض کو مکمل طور پر علاج نہیں مل پا رہا ہے۔

کم قیمت پر علاج کی سہولت
کم قیمت پر علاج کی سہولت

By

Published : Apr 29, 2020, 5:57 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کا خوف لوگوں کے ذہنوں پر طاری ہے، جہاں ایک طرف ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کورونا وائرس سے مریضوں کے علاج و معالجہ میں دن رات ایک کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف علاقوں میں بیٹھنے والے ڈاکٹرز احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہ رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

لیکن عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ہیلپنگ ہینڈز ان علاقوں میں ڈاکٹرز مہیا کرا رہی ہے، جہاں ڈاکٹر آنے سے کترا رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے آزاد مارکیٹ کے شیش محل علاقے میں اپنی خدمات انجام دینے والے ایسے ہی ایک ڈاکٹر سے بات کی جو مصطفیٰ آباد سے یہاں روز آ رہے ہیں۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں ورک لوڈ کافی زیادہ ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے علاوہ دوسری بیماریوں میں مبتلا مریض کو مکمل طور پر علاج نہیں مل پا رہا ہے۔ ایسے میں ہماری تنظیم ایسے علاقوں میں اپنی خدمات کو چیریٹیبل طور پر انجام دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details