اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو ڈاکٹرز کا کینڈل مارچ - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز نے کینڈل مارچ نکال کر جے این یو میں ہوئے حملے کی مذمت کی اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا۔

اے ایم یو ڈاکٹرز کا کینڈل مارچ
اے ایم یو ڈاکٹرز کا کینڈل مارچ

By

Published : Jan 7, 2020, 1:35 PM IST

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کے ساتھ یونیورسٹی کے دیگر طلبا و طالبات نے مل کر کل رات ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے لے کر ٹراما سینٹر تک ایک کینڈل مارچ نکالا اور جے این یو میں ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

اے ایم یو ڈاکٹرز کا کینڈل مارچ

ڈاکٹر محمد حمزہ نے بتایا کہ 'ملک کے وزیر داخلہ دہلی میں کہتے ہیں کہ اب ٹکڑے ٹکڑے گینگ کو سبق سکھانے کا وقت آگیا، ایک ذمہ دار شخص اس طرح کے بیان دے گا تو یقیناً جن بچوں کے اندر جے این یو کے تعلق سے نفرت ہے، وہ اٹھ کھڑے ہوں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details