نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر ستیندر جین کی جیل میں مساج کرنے کی مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے چند گھنٹے بعد، دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نے انہیں فزیو تھراپی کا مشورہ دیا تھا۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سسودیا نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک شخص کی بیماری کا مذاق اڑا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں کسی کو کوئی بیماری ہو تو علاج کروانے کا قانونی حق ہے۔ ایسی ویڈیوز دیگر جیلوں میں بھی ملیں گی۔ Satyendar Jain Getting Massage In Jail
عدالت نے ای ڈی کو ویڈیو لیک نہ کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے باوجود بی جے پی نے ویڈیو وائرل کر دیا جو کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پر کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے جین کو باقاعدہ فزیوتھراپی ایکیوپریشر علاج کا مشورہ دیا ہے۔ بی جے پی ایم سی ڈی اور گجرات کے انتخابات ہار رہی ہے، اس لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر اس کا ویڈیو جاری کیا جس میں اسے 'وی آئی پی ٹریٹمنٹ' کہا گیا۔ Satyendar undergoing physiotherapy for spine injury